اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي موجودگي ميں ايران کي جديد دفاعي مصنوعات کي رونمائي کي گئي- صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے خطاب ميں کہا کہ ايران کو صرف اپني ہي نہيں بلکہ پورے علاقے کي سلامتي کي فکر ہے - انہوں نے اسي کے ساتھ انتہا پسندي اور تشدد کے خلاف تمام ملکوں کي جانب سے اجتماعي طور پر ہمہ گير مہم چلانے کي ضرورت پر ديا -
اسلامي جمہوريہ ايران نے عالمي برادري کو تشدد اور انتہا پسندي کا مقابلہ کرنے کي دعوت دي ہے-
اتوار کے روز تہران ميں ايک تقريب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے تشدد اور انتہا پسندي کو ايک ايسي مشکل قرارديا کہ جس نجات حاصل کرنے کے لئے دنيا کے سبھي ملکوں کي جانب سے مشترکہ اقدام کئے جانے کي ضرورت ہے-
صدر حسن روحاني نے جو دفاعي صنعت کے قومي دن کي مناسبت سے ہونے والي تقريب سے خطاب کررہے تھے، مزيد کہا کہ تشدد اور انتہا پسندي ايک عالمي مسئلہ ہے اور سبھي ملکوں کو چاہيے کہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کريں-
صدر حسن روحاني نے ايران کي دفائي صنعت اور فوجي تربيت کا بنيادي ہدف ،دفاع اور دشمن کو اس ممکنہ جارحيت سے روکنا بتايا اور ہم کسي بھي ملک ميں مداخلت، جارحيت اور تسلط حاصل کرنا نہيں چاہتے ہييں اور نہ ہي دوسروں کے مفادات نقصان پہنچانے اور ان کے مال دولت کو لوٹنے کا کوئي ارادہ رکھتے ہيں-
صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا کہ ہمارے پڑوسي ممالک جان ليں کہ اگر اسلامي جمہوريہ ايران دفاعي صنعت ميں طاقتور ہوجائے تو اس کا مقصد صرف اپني سلامتي نہيں ہے بلکہ يہ پورے خطے کي سلامتي کا باعث ہوگا-
صدر نے کہا کہ ايران ہتھياروں کي دوڑ ميں حصہ لينا نہيں چاہتا ليکن اپنے دفاع کے لئے کسي بھي ضروري اقدام سے صرف نظر نہيں کريگا - صدر نے دو ٹوک لفظوں ميں کہا کہ اس کام کے لئے ہميں کسي کي اجازت کي ضرورت نہيں-
صدر نے پوري دنيا سے ايٹمي ہتھياروں کے خاتمے کو ضروري بتايا اور کہا کہ دنيا کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک ہونا چاہيے اس لئے کہ يہ ممکن نہيں کہ اين پي ٹي کے ايک حصے پر تو عمل کرکے دوسرے حصے کو نظر انداز کرديا جائے-
صدر نے کہا اسلامي جمہوريہ ايران شرعي ، اخلاقي اور انساني بنيادوں اور رہبر انقلاب اسلامي کے فتوے کي روشني ميں عام تباہي پھيلانے والے ہتھيار حاصل کرنے کے درپے رہا ہے نہ کبھي رہے گا-
دريں اثنا صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي موجودگي ميں ہي دفاعي شعبے ميں چار نئي مصنوعات کي رونمائي کي گئي-
کروز نسل کے " قدير اور نصر بصير" سے موسوم دو ميزائيل ، ڈرون طياروں کے دو نئے ماڈل، کرار چار اور فضا سے نقشہ بنانے والے ، "فوٹوگراميٹري مہاجر چار" کي رونمائي کي گئي -" قدير فور " سے موسوم ميزائيل بھرپور تخريبي صلاحيت کا حامل ہے اور تين سو کلو ميٹر مار تک پاني ميں دشمن کے ہدف کو نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتا ہے -
دريں اثنا نصر بصير کروز نسل کا ايک اسمارٹ ميزائل ہے جو نہايت ہي تيز رفتاري اور خاموشي کے ساتھ دشمن کو تلاش کرکے اس نشانہ بنانے کي حيرت انگيز صلاحيت کا حامل ہے-
کرارچار سےموسوم ايراني ساخت کا ايک جديد ترين ڈرون ہے جو دشمن کے طياروں کا پتا چلانے کي بے پناہ تواني رکھتا ہے جبکہ" فوٹو گراميٹري مہاجرفور" ايک ايسا ڈرون ہے جو انہتائي بلندي سے ہوائي سرحدوں کے دفاع پر مامور ايران کي مسلح افواج کو مختلف قسم کي دفاعي توانائيوں اور صلاحيتوں کو بڑھانے ميں انتہائي موثر ہے - دريں اثنا صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے ايک تقريب کے دوران ، "خود اعتمادي اور جہادي مينجمنٹ" کے زير عنوان ايک نمائش کا افتتاح بھي افتتاح کيا -
اس نمائش ميں وزارت دفاع اور ايران کي مسلح افواج نے چار سو ستر سے زيادہ اپني جديد ترين دفاعي مصنوعات نمائش کے لئے رکھي ہيں- اس نمائش کے معائنے کے موقع پر صدر کو نمائيش ميں رکھي گئي مصنوعات کے بارے ميں بريفنگ دي گئ -


























.......
/169