اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے انٹیلیجنس سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وہ شہری جو داعش جیسے دوسرے دہشتگردگروہوں میں شامل ہونے کے لئے اس ملک سے باہرجاتے ہيں، ملک واپسی کے بعد ایک خطرے میں تبدیل ہوجائيں گے۔
میشل کولومب کے مطابق اب تک کینیڈا کے سو سے زیادہ شہری جس میں مرد اور عورتیں دونوں شامل ہيں، دہشتگرد گروہوں میں شامل ہونے کے لئے اس ملک سے باہر جاچکے ہيں۔
میشل کولومب کے بیانات ایسے عالم میں سامنے آئے ہيں کہ دوسرے مغربی ممالک بھی اپنے شہریوں کے بارے میں اسی جیسی تشویش ظاہرکرچکے ہيں۔
کینيڈا کی ایک عدالت، گذشتہ مہینے جولائی میں ایک شخص کو داعش میں شامل ہونے کی کوشش کے جرم میں دس سال قیدکی سزا سناچکی ہے۔
.......
/169