20 اگست 2014 - 12:48
عراق، تکریت کے اہم علاقوں پر فوج کا قبضہ

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے جنوب مغربی تكريت کے شیشين علاقے سمیت کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنگی طیاروں کی مدد سے تكريت کے کئی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے اور شیشين علاقے سمیت کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ فوج نے 19 اگست 2014 کو تكريت میں دو جانب سے حملہ کیا اور کچھ علاقوں سے دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔ فوج کی اس کارروائی میں ديوم نامی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا گیا ہے۔

دوسری طرف فوج نے االانبار صوبے کے رمادي علاقے میں قبائلی گروہوں کی مدد سے داعش کے دو حملوں کو ناکام بنا دیا۔ سومريہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے شمالی الرمادي کے البو فراج علاقے پر حملہ کیا اور وہاں کی چك پوسٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد فوج اور مقامی قبائل نے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کی جوابی کارروائی کی وجہ دہشت فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مغربی الرمادي سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

.......

/169