اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو بہتر اور منطقی اصول پر مبنی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج ایسنا کے ساتھ گفتگو میں ایران اور سعودی عرب کے روائتی تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی رابطوں اور ریاض میں ایران کے نئے سفیر کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ علاقائی ملکوں منجملہ سعودی عرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کی سطح، اپنے فطری و منطقی مراحل طے کررہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ایران کی وزارت خارجہ کے پروگرام کے بارے میں کہا کہ ریاض میں ایران کے نئے سفیر کی تعییناتی کے ساتھ ، سفارتی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے اور ایسے پروگرام وضع کیئے جارہے ہیں جس سے سفارتی صلاح مشورے کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے سفیروں کی تعییناتی کے دائرے میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع کے لئے زمین ہموار ہوگی۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسی طرح ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے یورپی ملکوں کے عنقریب دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورے صلاح مشورے اور سفارتی سرگرمیوں میں اضافے کے دائرے میں انجام پائينگے۔
.......
/169