19 اگست 2014 - 16:53
عراق میں عیسائیوں کو فوجی تربیت دی جائے گی

عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ نے دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے ساتھ مقابلے کے لئے عیسائی برادری کو رضاکارانہ طور پر فوجی تربیت دینے کے لئے آمادگي کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے علاقے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی نے اعلان کیا ہے کہ کردستان عیسائيوں کو رضاکارانہ طور پر فوجی تربیت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ عیسائی برادری بھی دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں پیشمرگہ فورسز کے شانہ بہ شانہ میدان میں موجود رہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بارزانی نے اربیل میں لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ عراق کے کردستان کا علاقہ عیسائی پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔

.......

/169