18 اگست 2014 - 14:33
 اسرائیلی فوج کی لبنانی حدود میں فوجی مشقیں

اسرائیل کی فوج نے لبنان کے جنوب میں شبعا کے مقبوضہ زرعی فام میں فوجی مشقیں کی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کی فوج نے آج صبح، شبعا کے مقبوضہ زرعی فام میں ٹینکوں او توپخانے کے استعمال کے ساتھ فوجی مشقیں کی ہیں۔ غاصب صہیونی حکومت نے گذشتہ بدھ کو بھی شبعا کے زرعی فام میں فوجی مشقیں کی تھیں۔ اس درمیان لبنان کی فوج نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک جاسوس طیارے نے لبنان کی فضائی حدود کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی ہے اور اسرائیل نے اس علاقے میں فوجی گشت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ گذشتہ جمعرات کو بھی صہیونی حکومت کے آٹھ جنگي طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف کی تھی۔

.......

/169