18 اگست 2014 - 14:23
 گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ دوجانبہ مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ چند جانبہ مذاکرات سے قبل، دوجانبہ مذاکرات ہوں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ چند جانبہ مذاکرات سے قبل، دوجانبہ مذاکرات ہوں گے۔ سید عباس عراقچی نے آج تہران میں انسان دوستی کے عالمی دن کی مناسبت منعقدہ تقریب میں کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات، ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوں گے اور ممکنہ طور پر یہ مذاکرات، وزراء کی سطح کے ہوں گے۔ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات سے قبل، گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان کے ساتھ دوجانبہ مذاکرات ہوں گے، کہا کہ ابھی تک ان مذاکرات کے وقت اور جگہ کا تعیّن نہیں ہوا ہے۔

.......

/169