17 اگست 2014 - 15:57
جنگ بندي کے لئے حماس کي شرائط پر زور

حماس نےاپنے مطالبات کي تکميل پر ايک بار پھر زور ديا ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ خالد مشعل نے الجزيرہ ٹي وي سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کبھي اپنے مطالبات سے چشم پوشي نہيں کرے گي-

خالد مشعل نے کہا کہ صيہوني حکومت کے حملے بند کرانے سميت غزہ پٹي کا محاصرہ ختم کرنےاور غزہ ميں بندرگاہ اور ہوائي اڈے کي تعمير جيسے اقدامات، ہمارے مطالبات ميں شامل ہيں اور ہم کبھي اپنے ان مطالبات سے پيچھے نہيں ہٹيں گے -
انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد جنگ ختم کرانے کا خواہاں ہيں تاہم اپنے مطالبات پر بھي ڈٹے ہوئے ہيں -انہوں نے اسي کے ساتھ صيہوني جارجيت ختم کرانے اور صيہوني کالونيوں کي تعمير کا سلسلہ رکوانے کا بھي مطالبہ کيا -
دوسري طرف حماس کے ترجمان سامي ابوزہري نے بھي کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانا ،غزہ کي تعمير نو کرانا اور غزہ پر صيہوني حکومت کي جارحيت ختم کرانا،يہ سب ہمارے مطالبات ميں شامل ہيں جن پر مکمل طورپر عمل کرنے سے جنگ بندي پر دستخط کرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہيں -
انہوں نےکہا کہ ہمارے سبھي مطالبات انساني اور انصاف پسندانہ اصولوں پر مبني ہيں -
واضح رہے کہ اسرائيل اور فلسطين کے درميان جنگ بندي سے متعلق مذاکرات قاہرہ ميں مصر کي ثالثي ميں اتوار سے ايک بار پھر شروع ہوگئے ہيں -
اسرائيلي فوجيوں کي اپنے اڈوں پر واپسي ،دوہزار بارہ ميں ہونے والے سمجھوتوں پر عمل درآمد ،غزہ ميں بندرگاہ اور ہوائي اڈے کي تعمير نو ،غزہ کےسمندر ميں فلسطينيوں کے ماہيگيري کے حق کو تسليم کيا جانا ،غزہ اور صيہوني حکومت کے درميان ممنوعہ علاقے کا خاتمہ ،قيديوں کي رہائي اور صيہوني حکومت کے جارحانہ اقدامات رکوانے کي بين الاقوامي ضمانت، دائمي جنگ بندي کے ليئے فلسطيني گروہوں کے مطالبات ميں شامل ہيں -
.......

/169