اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ان دونوں گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں، آج پاکستان کے صوبے پنجاب اور صوبے بلوچستان کے سرحدی علاقے باڑو میں ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے حوالے سے موصول ہونے والی بعض رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں گروہوں کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں کے دوران، پاکستان کی پولیس کی جانب سے کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا گیا۔
.......
/169