15 اگست 2014 - 09:04
مصر، جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی اہلکاروں نے دارالحکومت قاہرہ میں محمد مرسی کے حامیوں پر جمعرات کو اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ فوجی حکومت کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس فائرنگ کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے اور کچھ زخمی بھی ہوئے۔

اخوان المسلمين کی جانب سے یہ مظاہرے اپنے ساتھیوں کے قتل عام کی برسی پر کئے جا رہے تھے۔ مظاہرین نے پولیس چوکیوں اور کچھ سرکاری عمارتوں میں آگ لگا دی۔ آج ہی کے دن مصر کے کئی شہروں میں مرسی کے حامیوں کے قتل عام کی برسی پر حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے۔
اس دوران جمعرات کی صبح کچھ نامعلوم مسلح افراد نے مصر کے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کردیا۔ قاہرہ کے ایک پولیس افسر نے بتایا ہے کہ رمضان فائز جمعرات کو نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں مارے گئے۔

واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں کے قتل عام کی برسی پر آج مصر کے کئی شہروں میں اخوان المسلمين نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔
.......

/169