اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے میں چھ دہشت گرد وںکے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوںنے سمنگلی اور خالد ایئربیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ آئی جی بلوچستان کا کہنا ہے کہ تین دہشت گرد سمنگلی ایئر بیس پر ہلاک ہوئے جن میں سے دو نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑالیا جبکہ دیگر دو خالد ایئر بیس پر سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے۔
عسکریت پسندوں نے سات راکٹ بھی فائر کیے جو خالد ایئر بیس اور سمنگلی ایئر بیس کی حدود میں گرے۔
فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کم سے کم 13 سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوچکے ہیں ۔
.......
/169