15 اگست 2014 - 08:26
عالمی عدالت میں مقدمہ ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ عالمی سامراج داعش اور ان جیسے دوسرے گروہوں کو اسلام کا خوبصورت چہرہ مسخ کرنے کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ابوترابی فرد نے زاہدان میں ایک خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب حقیقی اسلام کے مقابلے،مسلمانوں کے درمیان تفرقے اور مسلمانوں کے باہمی قتل و غارت کے لئے داعش جیسے گروہوں کو مضبوط کررہا ہے ۔ محمد حسن ابوترابی فرد نے غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے پر بھی تاکید کی ہے ۔

.......

/169