12 اگست 2014 - 08:48
صہیوني ریاست کے خلاف مظاہرہ

صيہوني حکومت کے خلاف دنيا کے مختلف ملکوں ميں مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹائنا کے دارالحکومت بيونس آئرس ميں ہزاروں لوگوں نے مظاہرہ کرکے غزہ پر صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں کي مذمت کي.

مظاہرين نے صيہوني حکومت کے جرائم پر عالمي اداروں کي خاموشي پر تنقيد کي اور ان سے صيہوني حکومت کي مذمت کا مطالبہ کيا -
مظاہرين نے ارجنٹائنا کي حکومت سے بھي مطالبہ کيا کہ صہیوني ریاست سے اپنے روابط منقطع کرکے اس کا بائيکاٹ کرنے والوں ميں شامل ہوجائے –

کنيڈا کے مختلف شہروں ميں بھي صيہوني حکومت کے خلاف وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے گئے -

اسي کے ساتھ ڈ نمارک ميں بھي صيہوني حکومت کے خلاف مظاہرہ کرکے غزہ پر وحشيانہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کيا گيا -
ڈنمارک ميں مظاہرين نے غاصب صيہوني حکومت سے نفرت اور مظلوم فلسطيني عوام کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کيا -
دوسري طرف فرانس کے معروف قانونداں جيل ڈيوور نے صيہوني حکومت کے خلاف بين الاقوامي فوجداري عدالت ميں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کيا ہے -
وہ اس سے پہلے پچيس جولائي کو صيہوني حکومت کے جنگي جرائم پر اس کے خلاف ايک درخواست بين الاقوامي عدالت ميں دائر کرچکے ہيں -
انہوں نے بتايا کہ وہ، فلسطين کي وزارت قانون اور عدالتي امور کے محکمے سے اسرائيل کے خلاف بين الاقوامي فوجداري عدالت ميں جنگي جرائم کا مقدمہ دائر کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرچکے ہيں –

.......

/169