اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کشمیر میں کوئی گروہ داعش یا اسطرح کے کسی گروہ کےساتھ دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث نہیں ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ کوئی کشمیری عراق یا شام میں داعش یا اسطرح کے کسی دوسرے دہشتگرد گروہ کے ساتھ سرگرم عمل نہیں ہے ۔انہوں نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بعض افراد کی طرف سے داعش کے پرچم اٹھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کے بارے میں تحقیقات اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ یاد رہے کشمیری اخبارات نے چند دن پہلے یہ خبریں شائع کی تھیں کہ کئی کشمیری جوان داعش کے ساتھ ملکر شام اور عراق میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲