5 اگست 2014 - 13:20
آٹھ شوال ’’انہدام جنت البقیع‘‘

آٹھ شوال اس غمناک واقعہ کي ياد دلاتي ہے کہ جس نے اسي سال قبل پوري دنيا ميں مسلمانوں اور اہلبيت اطہار عليھم السلام کے چاہنےوالوں کے دلوں کو مجروح کيا تھا -

آٹھ شوال اس غمناک واقعہ کي ياد دلاتي ہے کہ جس نے اسي سال قبل پوري دنيا ميں مسلمانوں اور اہلبيت اطہار عليھم السلام کے چاہنےوالوں کے دلوں کو مجروح کيا تھا -

اس دن عالمي سامراج کي ايماء پر اور وہابيت کے نام سے وجود ميں آنے والے گمراہ کن فرقے کے ہاتھوں جنت البقيع ميں آئمہ اطہار عليھم السلام روضوں کو منہدم کرنے کا ناقابل تلافي واقعہ رونما ہوا تھا اور اس کي وجہ سے دين اسلام کي تاريخ کو بے پناہ نقصان پہنچايا گيا -
یہ عالم اسلام کی چودہ سوسالہ تاریخ کا ایک مختصر سا ورق ہے کہ جو تاریخی اسناد و دستاویزات کی روشنی میں آل سعود اور فرقہ وہابیت کے سیاہ کارناموں کی ایک زندہ اور حقیقی مثال ہے اوردورِ حاضر کا مسمار قبرستان بقیع آج کے مسلمانوں سے اِس بات کاسوال رہا ہے کہ وہ اِس تاریخی بے حرمتی پر خاموش کیوں ہیں؟
‌اسلامي جمہوريہ ايران کے ديني مدارس نےگمراہي کا شکار فرقے، وہابيت کے ہاتھوں حرمين شريفين کے اسلامي آثار اور خاص طور پر جنت البقيع ميں آئمہ اطہار کے روضوں کو منہدم کئے جانے اور ساتھ ہي ديگر ملکوں ميں آئمہ کے روضوں اور مقدس مقامات کي توہين کي مذمت کي ہے-
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد علی علوی گرگانی نے آٹھ شوال ’’انہدام جنت البقیع‘‘ کے موقع پر تمام عالم اسلام مخصوصا شیعیان اہلبیت(ع) کے لیے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔


اس پیغام کا ترجمہ یہ ہے:

                                        بسمہ تعالیٰ
آٹھ شوال کی تاریخ، جہان اسلام کے ایک انتہائی غم و اندوہ بھرے حادثے کی یاد دلاتی ہے ایسا حادثہ جس نے حضرت بقیۃ اللہ (عج)، تمام مسلمانوں اور مخصوصا اہل بیت اطہار(ع) کے چاہنے والوں کے دلوں کو مجروح کر دیا۔ اس دن تکفیری قوم وہابیوں نے جنت البقیع اور ائمہ معصومین(ع) کی قبور پر واقع حرم مطہر جہاں ملائکہ رفت و آمد رکھتے ہیں کو شہید کر دیا تھا۔ لہذا اس دردناک واقعے کے موقع پر فاطمہ زہرا(س) کے حقیقی فرزند مھدی موعود(عج)، تمام مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اور تمام شیعیان اہل بیت(ع) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته
ششم شوال المکرم سنه ۱۴۳۵
ايران کے ديني مدارس يا حوزہ ہائے علميہ نے اپنے ايک بيان ميں اس جانکاہ واقعے پر امام زمانہ عج اللہ تعالي فرجہ الشريف، قائد انقلاب اسلامي، مراجع کرام اور پوري دنيا کے مسلمانوں اور عالم تشيع کو تعزيت پيش کرتے ہوئے پوري دنيا ميں اہلبيت اطہار کے شيدائيوں سے کہا کہ آٹھ شوال کو سوگ اور عزا منائيں اور پوري دنيا ميں اس واقعے پر اپنا احتجاج درج کرائيں - اسلامي جمہوريہ ايران کے بزرگ مرجع تقليد آيت اللہ العظمي صافي گلپائگاني نے بھي مدينہ منورہ کي قبرستان بقيع ميں حضرات معصومين اور آئمہ اطہار عليھم السلام کے روضوں کي دوبارہ تعمير کا مطالبہ کيا ہے -

آيت اللہ العظمي صافي گلپائگاني نے آٹھ شوال کوتکفيري وہابيوں کے ہاتھوں انہد ام جنت البقيع کي برسي کي مناسبت سے اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ جنت البقيع کے انہدام کا واقعہ ايک ايسا واقعہ ہے جس سے دين اسلام کو ناقابل تلافي نقصان پہنچا ہے - آيت اللہ صافي گلپائگاني نے اپنے اس پيغام ميں کہاکہ آئمہ بقيع کے روضوں کو منہدم کرنے سے دشمنوں کا مقصد اسلام کي تاريخ کو مٹانا تھا -

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دين اسلام کے تاريخي آثار اور مقدس مقامات کي حفاظت پر خاص توجہ ديں - آيت اللہ صافي گلپائگاني نے کہا کہ مسلمانوں کو آٹھ شوال کے دن جب کئي عشروں قبل وہابيوں کے ہاتھوں پيغمبراسلام کي شان ميں توہين اور اہلبيت اطہار عليھم السلام کے روضوں کو بقيع ميں مسمار کياگيا تھا، سوگ و عزا منانا اور اس واقعے کي مذمت کرنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کي ذمہ داري ہے کہ وہ جنت البقيع ميں آئمہ اطہار کے روضوں کي دوبارہ تعمير کي کوشش کريں۔

.......

/169