4 اگست 2014 - 14:07
امریکہ نے کیوبا میں بھی دراندازی شروع کر دی

امریکہ کی حکومت نے ایک خفیہ کاروائی کے دائرے میں لاطینی امریکہ کے جوانوں کو کیوبا میں سیاسی تبدیلی اور شورش پیدا کرنے کے لئے کیوبا روانہ کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی حکومت نے ایک خفیہ کاروائی کے دائرے میں لاطینی امریکہ کے جوانوں کو کیوبا میں سیاسی تبدیلی اور شورش پیدا کرنے کے لئے کیوبا روانہ کردیا ہے۔ ایسوشیئیٹڈ پریس کے حوالے سے تسنیم نیوز نے اپنی آج کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ میں باراک اوباما حکومت لاطینی امریکہ کے جوانوں کو صحت عامہ اور سماجی پروگراموں پر عمل درآمد کے دائرے میں کیوبا روانہ کررہی ہے تاکہ اس ملک میں سیاسی تبدیلی لانے کے لئے واشنگٹن کی حکومت کی خفیہ کارروائی پر عمل درآمد کیا جاسکے۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اپنے اس خفیہ منصوبے کو 2009 میں شروع کیا تھا اور اس  امریکہ بین لاقوامی ترقیاتی ایجنسی کی نگرانی میں اس سازش پر عمل کررہا ہے اور اس منصوبے پر عمل درآمد کےلئے ونزوئيلا، کاسٹاریکا اور پیرو کے باشندوں کو خفیہ طور سے روانہ کیا جاتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲