3 اگست 2014 - 11:00
اسلامی ممالک انسانی حقوق کی کمیٹی سے رکنیت معطل کردیں

علاءالدین بروجردی نے اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیہ کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے، اس کمیٹی سے اپنی رکنیت معطل کردیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے اسلامی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیہ کے مقابلے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کی خاموشی پر احتجاج کرتے ہوئے، اس کمیٹی سے اپنی رکنیت معطل کردیں۔ علاءالدین بروجردی نے آج مہر نیوز کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی کہ صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت، اسلامی جمہوریہ ایران کی دائمی اسٹراٹیجیک پالیسی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور غزہ کے عوام کے نام سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیغام غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں خاموشی پر مبنی بعض اسلامی ملکوں کی شرم آور پالیسی پر ردعمل تھا۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ مغرب کو یہ جان لینا چاہیے کہ جب تک فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ قبضہ موجود ہے اور صہیونی حکومت کا کینسر کا پھوڑا، مشرق وسطی میں جرائم کا ارتکاب کرتا رہے گا۔

.......

/169