2 اگست 2014 - 16:15
نواز حکومت مزید مسائل میں گھر گئی

پاکستان میں نواز شریف حکومت کو جبکہ ہر فرنٹ پر چیلنجوں کا سامنا ہے وزیر اعظم نواز شریف اپنی حکومت کو طوفانون سے بچانے کےلئے مختلف طریقے اپنارہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے جمعرات کی رات کو رائے ونڈ میں کچھ دوستوں اور کاروباری شخصیتوں سے صلاح و مشورہ کیا۔ اس نشست میں موجود ایک مہمان نے ڈان نیوز کو بتایا کہ یہ نشست تقریبا دو گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس نشست کی ایک اہم بات یہ تھی اس میں نواز شریف کے قریبی ترین افراد جیسے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے دوستوں نے واضح الفاظ میں انہیں بتایا کہ وہ ہرصورت اپنی حکومت کے حوالے سے ون مین شو کو ختم کریں اسی کے ساتھ ساتھ نئے چہروں کو بھی سامنے لائيں۔ مسلم لیگ ن میں اندرونی لڑائیوں کا علاج کرنے کےسلسلے میں بھی نواز شریف کو فوری توجہ دینے کے مشورے دئے گئے۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دوستوں سے کہا کہ پچھلے دو ادوار کے برعکس انہوں نے اس مرتبہ نچلے درجے کے امریکی عہدیداروں سے فاصلہ رکھا جس کی وجہ سے واشنگٹن ان سے خوش نہیں ہے انہوں نے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ شاید اسی وجہ سے موجودہ بحران کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ نواز شریف کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے لندن سے واپس آنے کے بعد ہرگز بات چیت پر تیار نظر نہیں آتے جس پر نواز شریف تشویش میں مبتلا ہیں۔

.......

/169