اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کےمطابق مظاہرین نے غزہ کے مظلوم عوام پراسرائیل کے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں پر صیہونیوں کی جارحیت بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں کا جنگی جرائم سے تعبیر کیا اورفلسطینیوں کی نسل کشی پر صیہونی حکام کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کے وزیرخارجہ کےدورہ ہندوستان پربھی احتجاج کیا اوراعلان کیا کہ امریکی حکومت غزہ کےعوام کے قتل عام میں برابرکی شریک ہے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کئے اورامریکی صدر باراک اوبامہ اور صیہونی وزيراعظم نتن یاھو کے پتلے بھی جلئے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کری ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ہندوستان کے دورے پرنئی دہلی پہنچے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲