29 جولائی 2014 - 13:09
امریکہ میں مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ جاری

امریکی حکومت نے غزہ میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے باوجود اھل غزہ کو نظر انداز کرتے ہوئے مذہبی آزادی کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی حکومت نے غزہ میں مسلمانوں کے حقوق کی پامالی کے باوجود اھل غزہ کو نظر انداز کرتے ہوئے مذہبی آزادی کے بارے میں سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ امریکہ کی یہ رپورٹ دنیا کے مختلف ملکوں میں مذہبی آزادی کے بارے میں ہے۔امریکہ ایسے عالم میں بعض ملکوں خاص طور سے مسلم ممالک میں اقلیتون کے حقوق کی پامالی کا دعوی کررہا ہے وہ کسی بھی طرح کی مخالفت کو برداشت نہيں کرتا ہے۔ امریکہ میں داودی عیسائيوں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کے دعویدار ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا ایک نمونہ ہے۔امریکی حکومت نے اپریل انیس، انیس سو ترانوے میں داودی عیسائيوں کی ایک بلڈنگ پر حملہ کرکے آگ لگآدی تھی جس میں اس فرقے کے بیاسی افراد مارے گئے تھے۔ امریکہ نے گوانتانامو جیل بناکر نیز عراق کی ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ نہایت ناروا سلوک کرکے نیز عراق و افغانستان پر قبضہ کے دوران انسانی حقوق کا نہایت ہی سیاہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ واضح رہے دنیا میں سب سے زیادہ قیدی امریکی جیلوں میں ہیں جس  سے امریکہ میں جرائم کی کثرت اور انسانی حقوق کی بری صورتحال کا پتہ چلتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲