اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے گزشتہ روز ایک اعلامیے میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین نے شجاعیہ کے علاقے میں صہیونی فوجیوں پر حملہ کرکے دس فوجیوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے بھی اپنے بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حماس کے جوان سرنگ کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں داخل ہوئے اور اسرائیلی فوجیوں پر فائر کھول دیے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق شہر اشکول پر تحریک حماس کے راکٹ حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے ۔ تحریک حماس نے دعوی کیا ہے کہ ابتک سو سے زیادہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ غاصب صہیونی حکومت نے پچاس سے زائد صہیونی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲