ابنا: مدینہ منورہ......وزیر اعظم نواز شریف نے مدینہ منورہ نماز عید مسجد نبوی میں ادا کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ رات مسجد نبوی(ص) میں نوافل ادا کیے ، روضہ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی،امن و امان کے قیام، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور برما میں مسلمانوں کیلیے بھی دعائیں کیں۔ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ جنت البقیع اور تاریخی مقامات پر بھی حاضری دی ۔وزیراعظم نواز شریف آج مدینہ سے واپس جدہ روانہ ہوں گے اور 30جولائی کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قومی ایئر لائن کے ذریعے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
.......
/169