27 جولائی 2014 - 13:27
فرانس میں صہیونی جارحیت کے خلاف پر تشدد مظاہرے

غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں عورتوں اور بچوں پر اسرائیل  کےوحشیانہ حملوں کے خلاف فرانس میں اسرائيل مخالف مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے اسرائيل کے وحشیانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس رپورٹ کے مطابق پیرس کی فضا اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اور مشتعل مظاہرین نے اسرائیل کے جھنڈے کو آگ لگائي، اس موقع پر فرانسیسی پولیس نے 20 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ ادھر اسرائیل مخالف احتجاج دنیا کے پرامن ملک سوئٹزر لینڈ تک جاپہنچا، جنیوا کی سڑکوں میں شہید فلسطینی بچوں کے علامتی تابوت نکالےگئے، اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی مظالم پر عالمی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بھی اسرائیلی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک افراد نے غزہ پر اسرائيل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔ ادھر جرمنی کے اقتصادی مرکز فرینکفرت میں بھی غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں ریلی نکالی گئي، مظاہرین نے فلسطین کا طویل پرچم اٹھا رکھا تھا اور وہ اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ واضح رہے کہ غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں  ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲