ابنا: روسي صدر ولاديمير پوتن نے يوکرين کے بحران کے سلسلے ميں مغرب اور روس کے درميان کشيدگي ميں شدت آجانے کے بعد، ماسکو ميں اعلي سيکورٹي کونسل کے ہنگامي اجلاس سے اپنے خطاب ميں کہا کہ مغرب کا فوجي اتحاد يعني " نيٹو" نہايت ہي ڈھٹائي کے ساتھ بليک سي اور بحيرہ بالٹک سميت مشرقي يورپ ميں اپني تقويت کررہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ روس مغرب کے اقدامات پر پوري نظر رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب عالمي دفاعي ميزائيلي سسٹم نصب کرنے کے ساتھ ہي گائيڈڈ ميزائيلوں کا انبار بنانے ميں مصروف ہے کہ جسے نظر انداز نہيں کيا جا سکتا۔ ولاديمير پوتن کہا کہ روسي سرحدوں کے قريب نيٹو کي تقويت ، دفاعي نہيں ہے بلکہ اس سے امريکا کا ايک بڑا مقصد اپني سرحدوں سے باہر جارحيت کا ارتکاب کرنا ہے۔
.......
/169