اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق بم نائجیریا کے مشرقی شہر کدونا کی مصروف تجارتی شاہراہ پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کدونا پولیس سربراہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے نائجیریا کے مذہبی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے، پولیس کے مطابق حملے میں ایسے افراد کو نشانہ بنایا گیا جو شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔واضح رہے بو کو حرام بھی ایک تکفیری انتھا پسند گروہ ہے جو دیگر تکفیری گروہوں کی طرح وہابی نظریات کا پابندی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہےکہ تمام تکفیری انتھا پسند گروہوں کا فکری سرچشمہ وہابیت کے انتھا پسند نظریات ہیں جو سعودی عرب کا سرکاری مسلک ہے۔ ساری دنیا میں تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲