ابنا: عراق میں انسداد دہشتگردی کے ادارے کے ترجمان صباح نعمان نے العراقیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عراقی فضائیہ نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی ميں انسداد دہشتگردی فورس کے جوانوں کی مدد سے الضلوعیہ کے علاقے میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
درایں اثنا الکرامہ میں بیداری کونسل کے انقلابیوں کے کمانڈر محموالمرتضی نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے صوبہ الانبار میں فلوجہ اور الکرامہ کے پچاس بزرگوں کو ابوبکرالبغدادی کے ہاتھ پر بیعت نہ کرنے کے جرم میں یرغمال بنا لیا ہے۔ داعش دہشتگرد گروہ خوف و وحشت پھیلا کر اپنے زیرکنٹرول علاقوں کے عوام کو اپنے خودساختہ قوانین پرعمل کرنے پر مجبور کررہے ہيں۔
.......
/169