23 جولائی 2014 - 15:04
"تاتارستان کا زیور"مسلمانوں کو واپس مل گیا

تاتارستان کی دو عبادت گاہیں سرکاری ملکیت سے مذہبی برادری کی ملکیت میں لوٹا دی گئی ہیں۔ اہمیت کے حوالے سے دوسرے مقام پر فائز کازان کی مسجد " مسجد اپانائیف"،تاتارستان کے مسلمانوں کی دینی کونسل کی ملکیت میں آ گئی ہے۔

ابنا: تاتارستان کی دو عبادت گاہیں سرکاری ملکیت سے مذہبی برادری کی ملکیت میں لوٹا دی گئی ہیں۔ اہمیت کے حوالے سے دوسرے مقام پر فائز کازان کی مسجد " مسجد اپانائیف"،تاتارستان کے مسلمانوں کی دینی کونسل کی ملکیت میں آ گئی ہے۔

بیک وقت ری پبلک کے دارالحکومت کا ایک گرجا گھر بھی روسی پرواسلاوین کلیسا کے تاتارستان کے اسقف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ عبادت گاہیں، وفاقی قانون " سرکاری یا میونسپل ملکیت مذہبی اہمیت کی جائیداد کو مذہبی تنظیموں کے حوالے کیے جانے سے متعلق" کے تحت لوٹائی گئی ہیں۔
ری پبلک تاتارستان کے مسلمانوں کی دینی کونسل کے اہلکار احمد ہالیکوو نے ہمیں بتایا:"مسجد، تاتارستان کے مسلمانوں کی دینی کونسل کے حوالے کر دی گئی ہے کیونکہ قانون کے مطابق، وہ تمام مذہبی اہمیت کی عمارات جو 1917 کے انقلاب تک مسلمان برادری کی ملکیت تھیں، ان سب کو لوٹایا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ عمارات ری پبلک کی وزارت برائے ثقافت کی نگرانی میں رہی ہیں"۔ یہ مسجد 1771 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 

.......

/169