23 جولائی 2014 - 11:31
اترپردیش کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار

ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اجتماعی تشدد کا شکار ہونے کے بعد آوارہ وطن ہونے والے مسلمان، فرقہ وارانہ تنازعات کے باعث پناہ گزیں کیمپ چھوڑنے کے لئے تیار نہيں ہیں۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں اجتماعی تشدد کا شکار ہونے کے بعد آوارہ وطن ہونے والے مسلمان، فرقہ وارانہ تنازعات کے باعث پناہ گزیں کیمپ چھوڑنے کے لئے تیار نہيں ہیں۔ فرقہ وارانہ جھڑپوں کا شکار ہونے والے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکام، انھیں تحفظ فراہم نہيں کرسکتے۔ شاملی کے علاقے ملک پور میں واقع کیمپ کے ایک پناہ گزین مسلمان نوجوان نے پریس ٹی وی کے نمائندے کو بتایا کہ اس علاقے میں ہماری واپسی خطرے سےخالی نہيں ہےکیونکہ ہمیں تحفظ حاصل نہيں ہے، اور اگر وہ ایک بار ہمارا قتل عام کرسکتے ہیں تو دوبارہ بھی کرسکتے ہيں۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں گذشتہ سال ستمبر میں مسلمانوں اور ہندؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پچاس سے زیادہ افراد قتل اور پچاس ہزار سے زیادہ افراد آوارہ وطن ہوگئے تھے۔جن میں اکثر اس وقت پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہيں۔

.......

/169