21 جولائی 2014 - 17:51
ایران کا دنیا بھر کی ایئر لائنز کو انوکھا آفر

ایران نے کہا ہے کہ ملایشیا کے طیارہ کے حادثے کے بعد اب ایران روٹ بدل کر فضائی حدود سے گذرنے کا ارادہ رکھنے والے طیاروں کواس کی اجازت دے گا۔

ابنا: ایران کی شہری ہوابازي کے ادارے کے سربراہ حمید حبیبی نے بتایا کہ یوکرین میں ملیشیائی طیارے کے گرکرتباہ ہوجانے اور اس ملک کی فضائی حدود کوبند کئے جانے کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود سے ٹرانزٹ فلائٹس کوگذرنے کی اجازت دینے کااعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملیشیاء کے بوئنگ سات سو ستتر طیارے کے روس اور یوکرین کی سرحد پرگرنے اور اس کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بندکئے جانے کے بعد شہری ہوابازي کے عالمی ادارے ایکاؤ کی درخواست پرایران نے ورٹ تبدیل کرکے اس کی فضائی حدود استمعال کرنے والے طیاروں کو اس بات کی اجازت دینے کا اعلان کیاہے۔

.......

/169