اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار القدس العربی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صہیونی حکومت غزہ پر حملے میں اپنے کسی بھی ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے تاکید کی کہ فلسطین کے عوام کی مزاحمت نے صہیونی حکومت کے جعلی رعب کے طلسم کو توڑ دیا ہے۔ سامی ابو زھری نے غزہ میں عام فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے، ان وحشیانہ اقدامات کو جنگی جرائم کا مصداق قرار دیا۔ تحریک حماس کے ترجمان نے تاکید کی اسرائیل کے حملے، فلسطین کے عوام کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کرسکتے اور فلسطین کے عوام کی مزاحمت، اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲