اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیکڑوں فلسطینیوں نے غرب اردن کے علاقے الخلیل میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں، اسرائیل جرائم کے خلاف مظاہرے کیئے ہیں۔ آن لائن فلسطین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سیکڑوں فلسطین عوام نے الخلیل کے علاقے میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائيوں کے خلاف مظاہرے کیئے، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں غزہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تصاویر اٹھا رکھیں تھی اور مظاہرین نے غزہ پر صہیونی حکومت وحشیانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ رام اللہ میں بھی فلسطینیوں نے اسرائیل کے جنگي جرائم کے خلاف مظاہرے کیئے اور صہیونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کے فوری طور پر خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲