16 جولائی 2014 - 11:26
اسلامی ممالک صیہونی حکومت کا بائيکاٹ کریں

موتمر عالم الاسلام کے جنرل سیکریٹری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائيل کو گوشہ نشین کرنے کےلئے اس کا بائيکاٹ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ موتمر عالم الاسلام کے جنرل سیکریٹری اور پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائيل کو گوشہ نشین کرنے کےلئے اس کا بائيکاٹ کریں۔ راجہ ظفر الحق نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن اسلامی ممالک نے اسرائيل کو سرکاری طور پر تسلیم کرلیا ہے انہیں چاہیے کہ وہ اسرائيل کو گوشہ نشین کرنے کے لئے اسرائيلی سفیروں کو نکال دیں اور اسرائيل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے اسرائيل جو اس کوشش میں ہے کہ مسلمان ممالک اسے تسلیم کرلیں، گوشہ نشین ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ملکوں میں اختلافات ڈال کر اور شام و عراق اور مصر و افغانستان میں بحران پیدا کرکے غزہ پر اسرائيل نے حملہ کیا تا کہ مسلمان ممالک میں پائےجانے والے عدم استحکام سے فائدہ اٹھا سکے۔ راجہ ظفر الحق نے تمام اسلامی اور عرب ممالک سے کہا کہ وہ اسرائيل کی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہو کر فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲