15 جولائی 2014 - 12:10
صہیونی فوج نے غزہ پر حملے روک دیئے

صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائيل نے غزہ پرحملے روک دیئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں کی ھدایات کے بعد فوج نے غزہ پر حملے بند کردیئے ہیں۔ صیہونی کابینہ نے آج صبح غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی امن تجویز سے موافقت کی ہے تاہم تحریک حماس نے کہا ہےکہ جب تک غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا اور فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا اور اسکی دیگر شرائط تسلیم نہیں کرلی جاتیں وہ جنگ بندی کی تجویز قبول نہیں کرے گي۔ مصر کی تجویز میں کہا گيا ہے کہ فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیاں مخاصمانہ اقدامات ختم ہونے چائيں گذرگاہیں کھول دی جائيں اور لوگوں کی رفت و آمد اور ضروری اشیاء کی ترسیل میں آسانی کی جائے۔

.......

/169