ابنا: رپورٹ کے مطابق آج ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں مختلف سیاسی و مذہبی تنظیم کی جانب سے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جس کے نتیجے میں سیکڑوں فلسیطنی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین مارچ کرتے ہوئے نئی دہلی میں صہیونی حکومت کے سفارت خانے تک جا پہنچے اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں نعرے لگائے اور صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ میں صہیونی جارحیت کے مسئلہ کو اٹھائے، ہندوستانی دارالحکومت کے علاوہ اس ملک کے کئی دیگر شہروں منجملہ حیدرآباد میں کالج و یونیورسٹی طلبہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرہ اور اسرائیل کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مسلمان اپنے اتحاد سے صہیونی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔
.......
/169