ابنا: مصر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے منگل سے جاری اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کے لیے شمالی سینائی میں غزہ سے ملحق رفع بارڈر کھولتے ہوئے علاقے کے ہسپتالوں کو ہدایت جاری کر دی ۔بتایاگیاہے کہ مصرکی سیکیورٹی فورسز کے صحرائے سینائی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث رفح کراسنگ عام طور پر بند ہوتی ہے معلوم رہے کہ غزہ سمیت فلسطین کے کئی علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 47 خواتین اور 75بچوں سمیت 200 سے زائد افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
.......
/169