14 جولائی 2014 - 10:11
غزہ پر صہیونی جارحیت، عرب لیگ کا اجلاس متوقع

عرب لیگ ایک ہنگامی اجلاس میں غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کا جائزہ لے گی۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کا ایک ہنگامی اجلاس جمعرات کے دن ہوگا۔ یہ اجلاس فلسطین کی نیشنل کونسل (Palestinian National Council) کی اپیل پر بلایا جارہا ہے اور اس میں ملت فلسطین پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ فلسطین کی نیشنل کونسل کے سیکرٹری جنرل محمد صبیح نے اتوار کے دن نامہ نگاروں سے کہا کہ اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے اس کونسل کے موجودہ چیئرمین مرزق علی الغائم ، عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی اور فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الزعنون تقریر کریں گے۔

.......

/169