ابنا: صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے سدیہ دوف ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔ اس صہیونی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب فلسطینی مجاہدین نے حالیہ دنوں میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے مختلف علاقوں پر سیکڑوں راکٹ فائر کئے ہیں جس کی بنا پر صہیونی علاقوں میں خوف و وحشت کا عالم طاری ہے۔ الاقصی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے فائر کئیے جانے والے راکٹوں کے نتیجے میں گذشتہ رات 17 سے زیادہ صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے راکٹ فائر کیئے جانے کی وجہ سے صہیونیوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں۔
.......
/169