ابنا: حماس کی فوجی شاخ الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر منیر المقدمه نے کہا کہ اسرائیل مغربی کنارے پر بسائے گئے تین اسرائیلیوں کے قتل کے بعد غزہ پر انتقامی کاروائی کرتے ہوئے حملے کر رہا ہے۔
المقدمه نے فلسطین کی قومی آشتی کی حکومت کی تشکیل اور قومی مفاہمت کو نقصان پہنچانے کے لئے صیہونی حکومت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت مزاحمت کو دبا کر اپنی حفاظت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر نے پچاس ہزار فلسطینی مزاحمت کاروں کی تعداد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں فلسطینی مزاحمت کار صیہونی حکومت کے حملوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
المقدمه نے اسرائیلی فوج کی یقینی شکست پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورے عالم عرب کو غزہ اور مغربی کنارے پر فلسطینی عوام کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کی نفسیاتی اور مالی مدد کرنی چاہئے۔
الاقصی بریگیڈ کے کمانڈر نے مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ حملے کو صیہونی حکومت کے جرائم پر فطری ردعمل قرار دیا اور کہا کہ اگر اس حکومت نے جنگ جاری رکھی تو وہ فلسطینی مزاحمت کی ہر قسم کی فوجی کارروائی کے انجام کے لئے ذمہ دار ہوگی۔
.......
/169