اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوریا الان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیصل مقداد نے کہا کہ امریکہ تسلط پسندانہ پالیسیاں تھونپنے کےعلاوہ دھمکیاں بھی دیتا ہے اور پابندیاں بھی لگادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے مغربی اور علاقائي پٹھووں کی جانب سے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی اور فوجی حمایت پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ شام کبھی بھی مغرب کی پالیسیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوا ہے۔ فیصل مقداد نے تاکید کی کہ آج کی دنیا میں امریکہ برطانیہ اور فرانس کی پالیسیوں کی وجہ سے بدامنی پھیل گئي ہے اور امریکہ نے دوغلی پالیسیاں اپنا کر ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کی مخالفت کی ہے۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام نے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے ساتھ مثبت تعاون کیا ہے لیکن اقوام متحدہ کی غلطیوں سے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد بے نتیجہ رہی ہے۔ واضح رہے شام و عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲