12 جولائی 2014 - 11:01
تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ بند

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں شدید قسق راکٹ فائر کئے جانے کے بعد امریکہ نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صہیونی حکومت کے غزہ پر وحشیانہ فضائی حملوں اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں شدید قسق راکٹ فائر کئے جانے کے بعد اسرائیل میں ابتر سیکیورٹی صورت حال کے باعث امریکہ نے تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ہے۔  امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے تل ابیب میں امریکی سفارت خانہ جمعرات سے عام سروسز کے لیے بند کیا جا رہاہے تاہم ہنگامی کیسز کو کیس کی نوعیت کے مطابق دیکھا  جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک 120 سے زائد فلسطینی شہید جب کہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دنیا کے اکثر ممالک نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲