اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ میں ایک فلسطینی عھدیدار نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہونے ہی والا ہے۔ یوسف ابو الریش نے آج صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کی وجہ سے دواؤں اور طبی ساز و سامان کی شدید کمی ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں بیماروں اور زخمیوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ ادھر تحریک حماس نے عرب ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت سے تعلقات منقطع کرلیں۔ حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ملت اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے اپنے ملکوں میں صیہونی حکومت کے سفارتخانوں کا گھیراؤ کریں اور صیہونی سفارتکاروں کو اپنے وطن سے نکلنے پر مجبور کردیں۔ فوزی برہوم نے کہا کہ صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت پر خاموش رہنے کا کوئي جواز نہیں ہے۔ صیہونی حکومت نے اب تک غزہ کے بے گناہ عوام پر چار سو ٹن بم برسائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲