10 جولائی 2014 - 08:05
غزہ پر صہیونی حملے جاری، شہداء کی تعداد 32 ہو گئی

غاصب صہیونی حکومت کی فوج کے فضائی حملوں میں دو اور فلسطینیوں کی شہادت کے ساتھ، غزہ میں گذشتہ دو دنوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل غزہ کے مختلف علاقوں پر میزائل برسائے، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اپنے بچے سمیت شہید ہوگئي اور غزہ میں ان دو فلسطینیوں کی شہادت کے ساتھ ہی گذشتہ دو دونوں میں صہیونی حکومت کے فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 32 ہوگي ہے۔ فلسطین ذرائع نے اعلان کیا ہے، کہ غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں میں دو سو سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے ساتھ ہی فلسطین کی نیشنل موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفی برغوثی نے کہا ہے کہ حتمی طور پر غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرنا چاہیے۔برغوثی نے اسلامی ملکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے مقابلے میں ملت فلسطین کی حمایت کریں۔

.......

/169