9 جولائی 2014 - 14:35
ویانا میں ایران اور 5+1 کے مذاکرات جاری

ویانا میں جامع معاہدے کی تدوین کا عمل جاری ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق، جامع معاہدے کا جائزہ لینے کے مقصد سے ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مشترکہ نشست کی ہے۔ ویانا میں ہونے والی اس نشست میں جواد ظريف اور كیتھرن ایشٹن کے مشیروں نے بھی شرکت کی۔ 

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وفود نے چھٹے مرحلے کے مذاکرات کا ساتواں دن ایسی حالت میں بسر کیا کہ جب جامع معاہدے کے مسودے کی تدوین کے بارے میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان مائیکل مان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق، اچھے اور مثبت ماحول میں بڑی سنجیدگی کے ساتھ جامع معاہدے کی تدوین کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم ايران کے ساتھ دوطرفہ اور چند فريقي مذاکرات انجام دے رہے ہيں تاکہ سبھي معاملات ميں سبھي کے موقف کے بارے ميں قريب سے آگاہي حاصل ہو اوراختلافات کو کم کرسکيں -
يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي انچارج کے ترجمان نے ايران کے نائب وزيرخارجہ عباس عراقچي اور يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي اسسٹنٹ انچارج ہيلگا اشميد کے دوطرفہ مذاکرات کو بعض مشکلات کے باوجود مثبت اور تعميري قرارديا ہے۔ 

.......

/169