8 جولائی 2014 - 12:42
عراقی فوج کی اہم کارروائی

عراق ميں داعش کے ٹھکانوں پر عراقي فضائيہ کي بمباري اور فوج نيز عوامي رضاکاروں کے مشترکہ آپريشن ميں کئي داعش کے اہم سرغنہ سميت درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے-

ابنا: عراق کے سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدين ميں فضائيہ کے طياروں کي بمباري ميں سيکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں جن ميں ان کا ايک کمانڈر بھي شامل ہے -

صوبہ الانبار کے پوليس سربراہ اسماعيل المحلاوي نے بھي کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے چار ايمرجنسي گروہ تشکيل دے ديئے گئے ہيں جن ميں زيادہ تعداد قبائلي نوجوانوں کي ہے -

ادھر فلوجہ ميں بھي انسداد دہشت گردي دستے نے کم سے کم پچيس دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے-

دوسري جانب صوبہ صلاح الدين کے شمالي علاقے الشرقاط ميں داعش کے ٹھکانوں پر فضائيہ کے جنگي طياروں کے حملے ميں دسيوں دہشت گردہلاک ہوگئے ہيں -

ادھر عراقي فوجيوں نے بغداد کے شمال ميں واقع المشاہدہ کے علاقے ميں داعش کے کئي اہم کمانڈر کو ہلاک کرديا ہے- المنار ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ عراقي فوج کے حملے ميں داعش کے کئي اہم کمانڈر منجملہ ابوہمام ، اسعد علي مصلح اور قيس ابو عايشہ المشاہدہ ميں مارے گئے ہيں -

عراقي فوج نے صلاح الدين اور نينوا ميں اپني فوجي کاروائياں تيز کردي ہيں اور اس عرصے ميں انہوں نے داعش کے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا ہے-

عراقي فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش کے بيس دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کرديا گيا جب وہ صوبہ صلاح الدين کي بلديہ کي عمارت ميں بم دھماکہ کرنےجارہے تھے - عراقي فوج کے ترجمان نے بتايا کہ اسي طرح نوے دہشت گردوں کو اس وقت ہلاک کرديا گيا جب وہ بيجي آئيل ريفائنري پر حملہ کرنا چاہتے تھے -

عراقي صوبہ صلاح الدين ميں ايک سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ عراقي فوج کے ہيلي کاپٹروں نے بيجي کے الزويہ گاؤں ميں ايک پل کے قريب داعش کے ايک قافلے پر حملہ کرکے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے -

ادھر صوبہ الانبار ميں بھي ايک سيکورٹي عہديدار کا کہنا ہے کہ عراقي فوج نے الرطبہ کے مشرق ميں ايک بين الاقوامي شاہراہ کا کنٹرول پوري طرح سنبھال ليا اور اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفايا کرديا ہے-

.......

/169