7 جولائی 2014 - 14:47
نوری مالکی کی وزارت عظمی کے لئے اصولی اتفاق

عراق میں حکومت قانون اتحاد اور سید عمار حکیم کے المواطن اتحاد نے نوری مالکی کی وزارت عظمی کے لئے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

ابنا: نوری مالکی کی پارٹی کے رکن جمعۃ العطوانی نے آج ایک غیر ملکی ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ مجلس اعلائے اسلامی عراق نے نوری مالکی کے تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے عوض اسے پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر شپ اور بعض اہم وزارت خانے سونپے جائيں گے۔ العطوانی نے کہا کہ گرچہ مالکی پر دباؤ ہے لیکن دوسروں کے مقابلے میں ان کے وزیر اعظم بننے کے قوی امکان ہیں۔ واضح رہے عراق میں سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت یافتہ پارٹیاں نوری مالکی کی مخالفت کررہی ہیں۔ نوری مالکی کے اتحاد کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ عراق میں تیس اپریل کو عام انتخابات ہوئے تھے۔

.......

/169