7 جولائی 2014 - 10:11
ماسکو اور بغداد، باہمی تعاون میں توسیع پر اتفاق

عراق میں تعینات روس کے سفیر ایلیا مورگونوف نے مختلف میدانوں میں ماسکو اور بغداد کے باہمی تعاون میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایلیا مورگونوف نے پیر کے دن کہا کہ روس اور عراق نے آپس میں طے پانے والے سمجھوتوں کی بنیاد پر باہمی تعاون میں توسیع سے اتفاق کیا ہے۔ عراق میں تعینات روس کے سفیر نے مزید کہا کہ عراق میں سرگرم روس کی تیل کی کمپنیوں کو دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے کسی طرح کا کوئي خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہ کمپنیاں جنوبی علاقوں میں واقع ہیں اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ ایلیا مورگونوف نے مزید کہاکہ عراق اور روس نے سنہ دو ہزار بارہ اور دو ہزار تیرہ میں آپس میں اقتصادی اور سیکورٹی کے معاہدے کۓ تھے اور ان ہی معاہدوں کی بنیاد پر عراق کو سوخوئی پچیس لڑاکا طیارے دیۓ ہیں۔

.......

/169