6 جولائی 2014 - 15:17
سعودی عرب میں دہشتگردی کا آغاز

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں خودکش حملہ اس ملک میں دہشتگردی کا آغاز ہے۔

ابنا: صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب جو دوسرے ممالک میں دہشتگردوں کی مدد کررہا تھا اب انھیں دہشتگردوں نے سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کو آگ سے نہيں کھیلناچاہئے تھا لیکن آل سعود نے اپنے مفادات کی خاطر کئی اسلامی ملکوں اور خطے کو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دیا۔ صفدر رضا نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام کافی عرصے سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جنھیں سعودی حکام طاقت کے بل پرناکام کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کو چاہئے کہ وہ دہشتگردی کو پروان چڑھانے کے بجائے مسلمانوں کے اتحاد پر توجہ دیں۔

.......

/169