اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت چین نے ہانگ کانگ کے مسائل میں مداخلت کرنے پر امریکہ کو خبر دار کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے مسائل اس جزیرے اور چین کے درمیان داخلی مسائل کی حیثیت رکھتے ہیں اور بیجنگ اس سلسلے میں کسی کو مداخلت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ چین کے اس ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی حکام، ہانگ کانگ کے سیاسی مسائل کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ چین کی جانب سے اس جزیرے کے حکام کی تعیناتی پر ہانگ کانگ کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲