2 جولائی 2014 - 11:23
داعش کے خلاف جنگی طیّاروں کے استعمال کی تیاری

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے لئے روس کے سوخوئی طیارے مکمل آمادہ ہیں۔

ابنا: عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیارے اس وقت عراقی کے فوجی ہوائی اڈّوں پر تعینات کئے جاچکے ہیں جو داعش دہشتگردوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کی فوج، مختلف علاقوں خاص طور سے شمالی عراق کے صوبوں میں داعش تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی تیاری کررہی ہے اور ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کبھی بھی ہوائی حملے شروع کئے جاسکتے ہیں۔دریں اثنا مرکزی عراق میں واقع صوبے بابل کے بیشتر علاقوں سے داعش دہشتگردوں کا صقایا کردیا گیا ہے اور اب ان علاقوں کا کنٹرول، عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے سنبھال لیا ہے جب کہ اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے خلاف عراقی سیکیورٹی فورسیز کی کاروائیاں جاری ہیں جن میں داعش دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب عراقی فوج نے شمالی عراق کے شہر موصل کو آزاد کرانے کیلئے پانچ اطراف سے اس شہر پر حملہ شروع کیا ہے جہاں اس شہر سے داعش دہشتگردوں کا صفایاکرنے کی تیاری جاری ہے۔

.......

/169