اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ صلاح الدین کے سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے صدام کے نائب وزیر عزت الدوری کے بیٹے ابراہیم کو شہر تکریت میں ہلاک کر دیا ہے۔
المسئلہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج شہر تکریت میں صدام کے نائب وزیر عزت الدوری کے دوسرے بیٹے ابراہیم کو متعدد دھشتگردوں کے ہمراہ ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 14 جون کو صوبہ دیالی میں عزت الدوری کا پہلا بیٹا احمد ۵۰ دھشتگردوں کے سرغنوں کے ہمراہ ہلاک ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ2003 میں صدام ملعون کی ہلاکت کے بعد عزت الدوری نے بعثی پارٹی کی کمانڈ سنبھال لی اور اس پارٹی کے ارکان نے اسے اپنا رہبر تسلیم کر لیا تھا صدام کی ہلاکت کے بعد تاہم اس پارٹی کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ دھشتگرد گروہوں کے ساتھ مل کر دوبارہ عراق میں اقتدار کی کرسی سنبھالے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲